وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،آئندہ مالی سال کے بجٹ خصوصاً زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ترجیحات کا تفصیلی جائزہ

آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا،عوام کی خوشحالی کے بڑے پروگرام کو مزید آگے بڑھائینگے‘شہبازشریف شعبہ زراعت کی ترقی ،کسانوں کی خوشحالی ہماری ترجیحات،آئندہ مالی سال کے بجٹ اس شعبہ کی ترقی کیلئے زیادہ وسائل مختص کیے جائینگے

بدھ 24 مئی 2017 18:50

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،آئندہ مالی سال کے بجٹ خصوصاً زرعی شعبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میںآئندہ مالی سال2017-18 کے بجٹ خصوصاً زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کے عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگااورتیزرفتارترقی وعوام کی خوشحالی کے بڑے پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

بجٹ میں صوبے کے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت کی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے،اس شعبے کو فروغ دے کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جاسکتا ہے۔ ہماری بڑی آبادی کا روزگار بھی اسی شعبہ سے وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

اسی مقصد کے پیش نظر شعبہ زراعت کی ترقی اورکسانوں کی خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اورآئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کو ریلیف کی فراہمی اورزرعی شعبہ کی ترقی کیلئے زیادہ وسائل مختص کیے جائینگے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے اوراس پروگرام پر عملدر آمد کیلئے انتہائی شفاف میکانزم بنایاگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکار کو اس کا حق دیا گیا ہے،اسی طرح کھاد پر سبسڈی سے کاشتکاروں کو حقیقی ریلیف ملا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے نرخوں میں کمی اورزرعی لوازمات کی سستے داموں فراہمی سے زراعت کے شعبے پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔تاریخ ساز کسان پیکیج پر عملدرآمد سے فی ایکڑ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گااوراسی مقصد کے پیش نظر زرعی شعبے کے فروغ اورکاشتکار کی خوشحالی کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

صوبے کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیںاورحکومت کے کسان دوست اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔اجلاس میں صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا،نعیم اختر بھابھہ ،چیف سیکرٹری، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اورماہرین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :