سردار محمد یوسف سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

بدھ 24 مئی 2017 18:50

سردار محمد یوسف سے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المسالک ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے بدھ کو صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جامعہ کے نیو کیمپس میں ہونے والی اس ملاقات میں رمضان کے آخری عشرے کے دوران فیصل مسجد میں قیام اللیل یعنی محافل شبینہ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس موقع پر مذہبی تعلیم اور معاشرے میں امن و استحکام میں جامعات کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر مذہبی امور نے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں اسلامی یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اسلام کے پیغام امن کے فروغ کیلئے بہترین اور تعمیری کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

صدر جامعہ ڈاکٹر الدریویش کا کہنا تھا کہ جامعات متشدد رجحانات کے خاتمہ میں جامعات کلیدی کردار کی حامل ہیں، انہوں نے وزیر کو جامعہ کی جانب سے حال ہی میں منعقدہ ’’دہشت گردی کے خاتمے میں میڈیا کا کردار ‘‘ کے موضوع پر کانفرنس کے انعقاد بارے بھی بتایا جس میں دنیا بھر کے ماہرین و محققین شریک تھے۔ آخر میں انہوں نے ہمیشہ تعاون کرنے پر وزیر مذہبی امور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :