عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ْوزیر اعظم نواز شریف

حکومت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی مناسب ترجیح دی ہے ،ْ اجلاس سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 18:50

عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ْوزیر اعظم نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،ْ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی مناسب ترجیح دی ہے۔ وہ بدھ کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں انہیں مالی سال 2017-18ء کیلئے بجٹ حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ سماجی شعبہ کو بھی اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2012-13ء کی نسبت مالی سال 2017-18ء کیلئے ترقیاتی بجٹ میں تین گنا کا بے مثال اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی مناسب ترجیح دی ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور سینئر حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :