سپریم کورٹ:حسین نوازکےاعتراضات پرمبنی درخواست29مئی کوسماعت کیلئےمقرر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 18:36

سپریم کورٹ:حسین نوازکےاعتراضات پرمبنی درخواست29مئی کوسماعت کیلئےمقرر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء): سپریم کورٹ نے حسین نوازکے اعتراضات پرمبنی درخواست سماعت کیلئے مقررکرلی،حسین نوازنے جے آئی ٹی کے 2ممبران پراعتراضات اٹھائے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے حسین نوازکی درخواست پرسماعت 29مئی کو مقررکرلی۔حسین نوازنے عامرریاض اور بلال رسول پرجے آئی ٹی ممبران کی تقرری پراعتراضات اٹھائے تھے۔

درخواست پرسماعت سپریم کورٹ کاخصوصی بنچ کرے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے ممبربلال رسول کی (ق)لیگ سے سیاسی وابستگی کاانکشاف ہواہے،جے آئی ٹی ممبربلال رسول کی اہلیہ مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ق)کی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی ممبربلال رسول کی اہلیہ شاہین رسول کامخصوص نشستوں کی نامزدگیوں کی لسٹ میں 124ویں نمبرتھا۔تاہم مسلم لیگ ن کوبلاول رسول کی سیاسی وابستگی پرتحفظات ہیں،جبکہ ان کے غیرجانبداررہنے پرخدشہ ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ جے آئی ٹی ممبربلال رسول نے فیس بک اکاؤنٹ 2007میں بنایااور عمران خان کے فیس بک پیج کرلائیک کیاہواہے۔