سعد رفیق کا پاکستان ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان،اطلاق یکم سے 20 رمضان المبارک تک ہو گا

بدھ 24 مئی 2017 18:39

سعد رفیق  کا پاکستان ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان،اطلاق یکم سے 20 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاکستان ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا،کرایوں میں کمی کا اطلاق یکم تا بیس رمضان المبارک تک ہو گا۔بدھ کووفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگومیں پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کیا۔پاکستان ریلوے خسارے نے کم کرنے کے لئے آمدن کو بڑھایا گیا ہے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ جب وزارت سنبھالی تواس وقت پاکستان ریلویز کی آمدن 18ارب تھی جوکہ اب 41ارب ہو چکی ہے۔آئندہ مالی سال ریلویز آمدن کا ہدف 53ارب رکھا جائیگا .جب حکومت ملی تب تنخواہ کی مد میں ملازمین کو 33ارب ادا کر رہے تھے .رواں سال تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 53ارب ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے بجٹ کا 74فیصد تنخواہوں اور پنشن میں خرچ ہو جاتا ہے .ریلوے ملازمین کے پے اینڈ پنشن میں بیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہیں صوبائی پولیس کے برابر ہونی چاہیئے،سعد رفیق نے کہاکہ پی ایس او اور پاکستان ریلویز کے مابین فیول ٹرانسپورٹیشن کا معاہدہ طے پا گیا,پی ایس او بیس لاکھ ٹن آئل کی پاکستان ریلویز کے زریعے ترسیل کا پابند ہو گا،سعد رفیق.پاکستان ریلویز کا پی ایس او کے ساتھ معاہدہ پانچ سال کے لئے طے پایا ہے،سعد رفیق نے کہاکہ پی ایس او کو ترسیل کی مد میں پندرہ یوم کے اندر کرایہ ادا کرنا ہو گا۔