ہندوستان نے کلبھوشن معاملے پرتاحال اپنامئوقف دائر نہیں کیا،اٹارنی جنرل

عدالت میں8جون کودونوں فریقین سےتحریری مئوقف مانگاجائیگا،عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کی تعیناتی کیلئےمختلف لوگوں کےانٹرویوزکاسلسلہ جاری ہے۔اٹارنی جنرل اشتراوصاف کی میڈیاسےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 18:14

ہندوستان نے کلبھوشن معاملے پرتاحال اپنامئوقف دائر نہیں کیا،اٹارنی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء) : اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان نے کلبھوشن معاملے پر تاحال اپنامئوقف دائر نہیں کیا،8جون کودونوں فریقین کوتحریری مئوقف دینے کاکہاجائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پرتمام جماعتیں متفق ہیں،کیونکہ یہ ملکی سالمیت کاسوال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پرتاحال عالمی عدالت میں کسی کی جیت یاہارنہیں ہوئی۔ہمارامئوقف اور کام باکل درست ہے۔انہوں نے کہا کہہندوستان نے کلبھوشن معاملے پر تاحال اپنامئوقف دائر نہیں کیا۔بھارت اپنی کوتاہیوں کوچھپانے کیلئے مصنوعی حرکتیں کرہاہے۔اشتراوصاف نے کہا کہ عالمی عدالت میں ایڈہاک جج کی تعیناتی کیلئے مختلف لوگوں کے انٹرویوزکاسلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :