جمہوری حکومت کے ناطے شہریوں کے اظہار خیال کی آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اظہار رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں پر حملے روکنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ‘ نامعلوم آئی ڈیز والے اظہار رائے کا غلط استعمال کر کے دوسرے لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں ‘ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنایا جائے ‘ سوشل میڈیا کا غلط معلومات اور ہتک آمیز مواد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ پی ٹی اے اور نادرا کے چیئرمین قوانین کا جائزہ لیں

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 18:17

جمہوری حکومت کے ناطے شہریوں کے اظہار خیال کی آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ جمہوری حکومت کے ناطے شہریوں کے اظہار خیال کی آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جبکہ اظہار رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں پر حملے روکنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ‘ نامعلوم آئی ڈیز والے اظہار رائے کا غلط استعمال کر کے دوسرے لوگوں کی حق تلفی کرتے ہیں ‘ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنایا جائے ‘ سوشل میڈیا کا غلط معلومات اور ہتک آمیز مواد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ‘ پی ٹی اے اور نادرا کے چیئرمین قوانین کا جائزہ لیں ۔

بدھ کو اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ جمہوری حک ومت ہونے کے ناطے شہریوں کے اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اظہار رائے کی آڑ میں سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں پر حملے روکنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اظہا ر رائے کی آزادی کے ساتھ ذمہ داری کا احساس بھی ہونا چاہیے۔ نامعلوم آئی ڈیز والے اظہار رائے کا غلط استعمال کر کے دوسرے لوگو ں کی حق تلفی کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سے متعلق ضابطہ کار بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا کے مثبت اور تعمیری کردار کو یقینی بنایا جائے۔ سوشل میڈیا کا غلط معلومات اور ہتک آمیز مواد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو سوشل میڈیا کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پی ٹی اے اور نادرا کے چیئرمین متعلقہ قوانین کا جائزہ لیں ۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے کو تمام فریقین سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزارت خارجہ کو سیکرٹری جنرل او آئی سی سے رابطہ کر کے اجلاس بلانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ …(رانا)