عوام کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے ‘ موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے ‘ سماجی بہبود کا شعبہ بھی ہماری ترجیح ہے ‘ حکومت آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور فاٹا کو یکساں اہمیت دے رہی ہے

وزیر اعظم محمد نواز شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 18:17

عوام کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے ‘ موجودہ حکومت بنیادی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے ‘ موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے ‘ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سماجی بہبود کا شعبہ بھی ہماری ترجیح ہے ‘ حکومت آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور فاٹا کو یکساں اہمیت دے رہی ہے ۔ وہ بدھ کو اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اجلاس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے ۔ ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے بجٹ حکمت عملی اہم ذریعہ ہے۔ موجودہ حکومت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے ۔ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سماجی بہبود کا شعبہ بھی ہماری ترجیح ہے۔ 2012-13ء کے مقابلے میں آئندہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں بے مثال بہتری آئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ‘ گلگت بلتستان اور فاٹا کو یکساں اہمیت دے رہی ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ‘ معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ …(رانا)