(ن) لیگ کے دور اقتدار میں قوم کیلئے خوشحال زندگی بسرکر نابہت مشکل ہو چکا ہے‘اعجاز چوہدری

صوبے میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں مسائل کے انبارلگے ہوئے ہیں ،عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں

بدھ 24 مئی 2017 18:17

(ن) لیگ کے دور اقتدار میں قوم کیلئے خوشحال زندگی بسرکر نابہت مشکل ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دور اقتدار میں قوم کیلئے خوشحال زندگی بسرکر نابہت مشکل ہو چکا ہے، صوبے میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں مسائل کے انبارلگے ہوئے ہیں ،عوام کی زندگی میں آسائش نام کی کوئی چیز نہیں۔اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں لاہو ر سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لگا ئے گے سی سی ٹی وی کیمرو ں کی تنصیب کے لیے سڑکوں اور چوکوں پر کھدائی کر نے کے بعد اس کی مرمت نہیںکی گئی جس کی وجہ سے آئے روز عوام حادثات کا شکار ہو رہے ہیں ۔

حکومت اور انتظا مہ نے کیمرے لگانے کے بعد سڑکوں کو مرمت کر نا تک گہواہ نہیں کیا ، میٹرو بس ، اورنج ٹرین کی طرح لاہور سیف سٹی پروجیکٹ بھی عوام کے لیے وبال جان بنا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور انتظامہ سڑکوںکی فوری مرمت کروائے اور اس کے ذمہ دارو ں کو سزا دے ،منصوبے شروع کر نے کے بعد انہیں مکمل نہ کر نا شریف براداران نے اپنا وطیرہ بنا لیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، (ن) لیگ کی ڈنگ ٹپائوپالیسیوں سے عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہورہاہے، چار برس گزر جانے کے باوجود عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملا،حکمرانوں کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے،غربت اور بے روزگاری میںمسلسل اضافے کی وجہ سے غریب آدمی کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی قوم کے لیے آخری امید ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں‘ تحر یک انصاف ملک سے کرپٹ نظام، کر پشن کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔