لاہور میںدوسرے بین الا قوامی بزنس سیمینارکا انعقاد ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے تنویر اسلم اعوان

پنجاب میں 60سے زائد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں‘صوبائی وزیر مواصلات

بدھ 24 مئی 2017 18:04

لاہور میںدوسرے بین الا قوامی بزنس سیمینارکا انعقاد ہر لحاظ سے کامیاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ پہلے بین الاقوامی سیمینار کی طرح لاہور میںمنعقد ہونے والا دوسرا بین الاقوامی بزنس سیمینار بھی ہر لحاظ سے کامیاب رہاہے اوراس سیمینارمیں دنیا کے 26ممالک سے شریک ہونے والے سرمایہ کاروں اورصنعتکاروںنے پنجاب کے مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے 60سے زائد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔چین، فرانس، ترکی،جرمنی،جاپان،جنوبی کوریا،برطانیہ اور دیگر مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی سرمایہ کاروں نے توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، صحت، کم لاگت ہائوسنگ سکیموں،صنعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں دوسرے بزنس سیمینار کا کامیاب انعقاد ایک شاندار کارنامہ ہے اور پوری دنیا سے سینکڑوں سرمایہ کاروں نے اس سیمینار میں شرکت کی ہے۔یہ سیمینارہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جاتا ہے کہ دنیا بھر سے آنیوالے سرمایہ کار اور صنعتکاروں نے پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔26سے زائد ممالک کے 400سے زائدسرمایہ کاروںکو ایک چھت تلے اکٹھا کیا جانا بلا شبہ ایک منفرد کا رنامہ ہے اور یہ پنجاب حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر بھر اعتماد کا اظہار ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میںپاکستان خصوصا ً پنجاب میں شفافیت کی موثر حکمت عملی پر عملدر آمد کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :