دو روزہ بین الاقوامی بزنس سیمینار کو ہر لحاظ سے سراہا جانا ایک خوش آئند اقدام ہے ‘امانت اللہ شادی خیل

توانائی منصوبو ںکی تکمیل سے اس سال کے آخر تک توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا ‘بجلی دستیاب ہوگی‘صوبائی وزیر

بدھ 24 مئی 2017 18:04

دو روزہ بین الاقوامی بزنس سیمینار کو ہر لحاظ سے سراہا جانا ایک خوش آئند ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیدا امانت اللہ شادی خیل نے کہا ہے کہ دو روزہ بین الاقوامی بزنس سیمینار کو ہر لحاظ سے سراہا جانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بدولت چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تحفہ دیا، جس میں اربوں ڈالر توانائی کے منصوبوں پر لگ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کی عظیم سرمایہ کاری کے باعث پاکستان میں انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں میں منصوبے لگ رہے ہیں جبکہ چین نے پشاورسے کراچی تک ریلوے لائن کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔اب اس میں پشاور سے لے کر کراچی تک ریلوے لائن کا منصوبہ بھی شامل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ توانائی منصوبو ںکی تکمیل سے اس سال کے آخر تک توانائی کا بحران ختم ہو جائے گا اور ملک کی صنعت، زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔ انہو ںنے کہا کہ 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ اس منصوبے نے کم مدت میں تکمیل کے حوالے سے چین کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :