پاک افغان سرحدی علاقہ خوست میں ڈرون حملہ،2شدت پسندہلاک کردیےگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 17:43

پاک افغان سرحدی علاقہ خوست میں ڈرون حملہ،2شدت پسندہلاک کردیےگئے
شمالی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء) : پاک افغان سرحدی علاقے خوست میں ڈرون حملے میں 2شدت پسندہلاک کردیے گئے ،ڈرون میزائل کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پرداغے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے خوست میں ڈرون حملہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں کالعدم تحریک طالبان کے شدت پسندوں کے اہم کمانڈرمارے جانے کی اطلاعات ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ڈرون حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دواہم شدت پسندمارے گئے ہیں۔ایک شدت پسندکی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر2ڈرون میزائل فائرکیے گئے۔

متعلقہ عنوان :