اسلام آباد میں نائب قاصد کی چھت سے کود کر خود کشی نے حکمرانوں کی گڈگورننس کا پردہ چاک کردیا ہے ‘صمصام بخاری

بدھ 24 مئی 2017 17:40

اسلام آباد میں نائب قاصد کی چھت سے کود کر خود کشی نے حکمرانوں کی گڈگورننس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹر ی اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں نائب قاصد کی چھت سے کود کر خود کشی نے حکمرانوں کی گڈگورننس کا پردہ چاک کردیا ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت نے غریب عوام کا جینامحال بنا دیا ہے ، شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی نے بوڑھوں ، بچوں اور بیماروں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ موجود ہ حکمرانوں کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکا م ہوچکے ہیں، وزیراعظم نے الیکشن میں کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے ۔ لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو ہو چکا ہے ، شہروں اور دیہاتوں میںبجلی کی کبھی کبھی آتی ہے جس سے صنعت کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مزدور وں کو بے روزگاری کا سامنا ہے اور انکے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :