لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے عدالتی حکم کے باوجود کٹوتی کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء مزید بحث کے لئے طلب

بدھ 24 مئی 2017 17:40

لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے عدالتی حکم کے باوجود کٹوتی کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے عدالتی حکم کے باوجود کٹوتی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار لیکچرارز کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ نے پنجاب حکومت کو لیکچرارز کے کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی سے روک دیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی کی جارہی ہے ۔

دوران سماعت اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے جواب جمع داخل کروایا گیا جس میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لیکچرار زکے کنٹریکٹ الائونس سے کٹوتی نہیں کی جا رہی ۔ جس پر فاضل عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی 22جون تک ملتوی کر دی ۔