سول سروس کو ریاست میں بنیادی حیثیت حاصل ہے،انجینئراقبال ظفرجھگڑا

بدھ 24 مئی 2017 17:40

سول سروس کو ریاست میں بنیادی حیثیت حاصل ہے،انجینئراقبال ظفرجھگڑا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ سول سروس کو ریاست میں بنیادی حیثیت حاصل ہے جوکہ خدمات کی فراہمی اور حکومتی کارروائیوں کیلئے استحکام اور تسلسل فراہم کرتاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سول سرونٹس کو غیرجانبدار طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیناہوںگے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے گورنر ہاوس پشاورمیں بدھ کے روز23 ویں مڈکیرئر منیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروز ، فیکلٹی اراکین اور کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء کو اسناد بھی دیے اور شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

قبل ازیںنیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروزنے کورس کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے بدھ کے روز عارضہ قلب میں مبتلاحاجی بانڈہ پشاور کی رہائشی نذیر خان کی بیٹی زہرا بی بی کے علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا۔ اس موقع پر زہرا بی بی کے والد نذیرخان نے علاج معالجے میں تعاون کرنے پر گورنرکا شکریہ ادا کیا۔