ہائیکورٹ نے لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے محکمہ ایکسائز کی جانب سے 10شہریوں کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کردیئے

بدھ 24 مئی 2017 17:40

ہائیکورٹ نے لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے محکمہ ایکسائز کی جانب سے 10شہریوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کرنے کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے 10شہریوں کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کردیئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت کے روبرو درخواست گزار شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس ادا کررہے ہیں اب لگژری ٹیکس کے نوٹسز بھجوا ئے جا رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔عدالت اس حوالے سے پہلے ہی لگژری ٹیکس کی وصولی سے روک چکی ہے ۔ جس پر فاضل عدالت نے محکمہ ایکسائز پنجاب کو عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے 10شہریوں کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کر دیئے۔