بھارتی گلوکار سونو نگھم نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ احتجاجا ڈیلیٹ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 17:24

بھارتی گلوکار سونو نگھم نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ احتجاجا ڈیلیٹ کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : بھارتی گلوکار سونو نگھم نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا اکاؤنٹ احتجاجا ڈیلیٹ کرتے ہوئے ٹویٹر کو خیرباد کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکار نے یہ اقدام ساتھی گلوکار ابھیجیت بھٹہ چاریہ کا اکاؤنٹ معطل ہونے پر کیا۔43 سالہ بھارتی گلوکار سونو نگھم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہر ایک کو آزادی حق رائے ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

سونو نگھم نے ٹویٹر کو خیرباد کہنے سے قبل 24 ٹویٹس کیے اور اپنے فالوورز کو ان کا اسکرین شاٹ لینے کی ہدایت بھی کی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سونو نگھم کے ٹویٹر پر 6.5 ملین سے زائد فالوورز تھے ۔ ان کے ساتھی ابھیجیت نے حال ہی میں ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایک خاتون کے لیے نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر تویٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔ ساتھی گلوکار کا اکاؤنٹ معطل ہونے پر سونو نگھم نے بھی احتجاجا ٹویٹر کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا اور اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :