الیکشن کمیشن افسران کی ٹریننگ خوش آئند ہے‘تمام افسران کو الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘الیکٹورل مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ مفید ثابت ہوگی‘لیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے‘انتخابی اصلاحات جلد از جلد ہونی چاہیے‘حکومت جلد از جلد الیکشن بل کو پاس کرے‘ الیکشن بل میں تاخیر سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر اثرانداز ہوسکتی ہے‘انتخابی اصلاحات کی قانون سازی فوری نہ ہوئی تو ہماری تمام محنت رائیگاں جائے گی

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب

بدھ 24 مئی 2017 17:32

الیکشن کمیشن افسران کی ٹریننگ خوش آئند ہے‘تمام افسران کو الیکٹورل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن افسران کی ٹریننگ خوش آئند ہے‘تمام افسران کو الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘الیکٹورل مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ مفید ثابت ہوگی‘لیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے‘انتخابی اصلاحات جلد از جلد ہونی چاہیے‘حکومت جلد از جلد الیکشن بل کو پاس کرے‘ الیکشن بل میں تاخیر سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر اثرانداز ہوسکتی ہے‘انتخابی اصلاحات کی قانون سازی فوری نہ ہوئی تو ہماری تمام محنت رائیگاں جائے گی۔

وہ بدھ کو یہاں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن تمام رکاوٹوں کو شکست دیتے ہوئے آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں کامیاب ہوگا۔عام انتخابات میں الیکشن کمیشن افسران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کریں گے۔انتخابی اصلاحات جلد از جلد ہونی چاہیے‘حکومت جلد از جلد الیکشن بل کو پاس کرے۔

الیکشن بل میں تاخیر سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کی قانون سازی فوری نہ ہوئی تو ہماری تمام محنت رائیگاں جائے گی۔سب سیاسی جماعتوں کو فوری ان انتخابی اصلاحات کو منظور کرنا چاہیے ۔ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں جلد اسے انتخابی اصلاحات کو حتمی شکل دیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا کہ انتخابی اصلاحات جلد از جلد ہونی چاہیے‘حکومت جلد از جلد الیکشن بل کو پاس کرے‘ الیکشن بل میں تاخیر سے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر اثرانداز ہوسکتی ہے‘انتخابی اصلاحات کی قانون سازی فوری نہ ہوئی تو ہماری تمام محنت رائیگاں جائے گی…(رانا)

متعلقہ عنوان :