Live Updates

عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دیئے کہ اس سے ہر چیز خرید لی گئی ،دال میں کچھ کالا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے،تحریک انصاف جھوٹ اور بے حیائی کا پلندہ ہے، سیاسی بونے جھوٹ کی سیڑھی سے شارٹ کٹ استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں ،عمران خان کی امریکہ میں بھی تحقیقات کرائیں گے ،ان کو کئی دشمن ملکوں کے لوگوں نے بھی فنڈز دیئے ہیں، پارٹی یہاں چل رہی ہے،اور ڈوریاں باہرسے ہل رہی ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور حنیف عباسی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 17:32

عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دیئے کہ اس سے ہر چیز خرید لی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں دانیال عزیز اور حنیف عباسی نے کہاہے کہ عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دیئے کہ انھوں نے ہر چیز خرید لی،دال میں کچھ کالا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے،تحریک انصاف جھوٹ اور بے حیائی کا پلندہ ہے، سیاسی بونے جھوٹ کی سیڑھی سے شارٹ کٹ استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں ،عمران خان کی امریکہ میں بھی تحقیقات کرائیں گے ،عمران خان کو کئی دشمن ملکوں کے لوگوں نے بھی فنڈز دیئے ہیں پارٹی یہاں چل رہی ہے،اور ڈوریاں باہرسے ہل رہی ہیں ۔

وہ بدھ کویہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ا س دوران حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان ہر جگہ دعوے کرتے تھے کہ میں احتساب کے لیے تیار ہوں۔

(جاری ہے)

عمران خان اب عدالتوں سے بھا گ رہے ہیں ۔کیس میں غیر ملکی فنڈنگ کی کوئی بات باقی نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ کچھ دال میں کالا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن سے بھاگ رہی ہے عمران خان کے فلیٹ نے اتنے انڈے اور بچے دیئے ۔

کہ انھوں نے ہر چیز خرید لی ۔عمران خان کے پاس اقتدار میں آنے سے پہلے بھی کالا دھن موجود تھا۔ عمران خان نے کالے دھن کو سفید کرانے کے لیے ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کیا۔تحریک انصاف جھوٹ اور بے حیائی کا پلندہ ہے ۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے غیر قانونی کردار کو رنگ دینے کی کوشش کی ہے عمران خان عوام کے نام پر اپنا کالا دھن چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

سیاسی بونے جھوٹ کی سیڑھی کو شارٹ کٹ استعمال کرنے کی کوشش میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کو فنڈ دینے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔عمران خان کی امریکہ میں بھی تحقیقات کرائیں گے ۔عمران خان کوکئی دشمن ملکوں کے لوگوں نے بھی فنڈ زدیئے ہیں پارٹی یہاں چل رہی ہے اور ڈوریاں باہر سے ہل رہی ہیں(خ ف)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات