پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیا ں حاصل کی ہیں، افریقی ممالک دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے دہشتگردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے،صدر نے افریقی ممالک کو دفاع اور خارجہ امورسمیت مختلف شعبوں میں افسروں کی تربیت کی پیش کش بھی کی
صدر مملکت ممنون حسین کاافریقی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب
بدھ 24 مئی 2017 17:32
(جاری ہے)
اس موقع پر مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز،سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ افریقی ممالک اس سلسلے میں پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انھوں نے افریقی ممالک کو دفاع اور خارجہ امورسمیت مختلف شعبوں میں افسروں کی تربیت کی پیش کش بھی کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کی خاص اہمیت ہے۔ پاکستان نے افریقی ممالک سے تعلقات میں مزید قربت کے لیے ٴْلک افریقہ پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد سیاسی، تعلیمی،ثقافتی اور اقتصادی شعبوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے تاکہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزیداضافہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ، ایک روڈ کا منصوبہ پورے خطے کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا کو ملانے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لیے افریقی ممالک اس سے استفادے کے لیے تیاری کریں۔انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور ایک خطہ ایک شاہراہ کا منصوبہ اس صدی کا سب سے بڑا واقعہ ہے جس سے کئی خطے ایک دوسرے کے قریب ہوکر عوام کی قسمت بدل سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان سیاست، معیشت،سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں کئی قدریں مشترک ہیں ، باہمی تعاون میں اضافہ کرکے ان مشترکہ اقدار سے مزید فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر افریقی سفیروں کیڈین اور جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنرمپینڈولو جیلی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کیا جو قابل ستائش ہے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نائجیریا کے سفیر نے پاکستان کے تعاون کا شکر ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.