آئی جی سندھ نے سلیم واحدی آڈیٹوریم اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کی نئی عمارتوں کا افتتاح کردیا

بدھ 24 مئی 2017 17:18

آئی جی سندھ نے سلیم واحدی آڈیٹوریم اور ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ ،سلیم واحدی آڈیٹوریم کی نئی عمارتوں کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ڈرائیونگ لائسنسز کی فیس وصولی ،گھروں تک رسائی ،سمیت اسکے سافٹ ویئر کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیئے کورئیر ،سافٹ ویئر کمپنیز سمیت نیشنل بنک آف پاکستان اور نادرا سے مفاہمتی یاداشتوںپر دستخط کئے۔

تقریب میں *آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن ،سابقہ آئی جیز اسدجہانگیر،اظہرفاروقی،سابقایڈیشنل آئی جی طارق جمیل ،سابقہ ڈی آئی جیز سلیم واحدی ،کمانڈر شوکت* کے علاوہ سی پی ایل سی چیف ،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ڈی آئی جی ڈی ایل برانچ مظہرنواز شیخ نے تقریب سے خطاب کے دوران ڈی ایل برانچ کی کم وبیش گذشتہ ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کیا اور ایک آسان،تیز رفتار اور مثر نظام کو متعارف کرانیکی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے ،ایجنٹ مافیا ،جعلی لائسنسنگ اور وسائل جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے جملہ محکمانہ کاوشوں اور آئی جی سندھ کے کردار سے شرکا کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیسنگ کے مجموعی عمل کو مفاد عامہ کے عین مطابق بنانا اور اسے حقیقی معنوں میں ایک خدمتگار وعوام کی امنگوں کاترجمان بنانا میرا وژن ہے ۔انہوں نے لائسنس برانچ کو خوبیوں سے آراستہ کرنے،خرابیوں سے پاک کرنے اور لائسنس کے اجرا کے مجموعی سسٹم کو جدید خطوط سے آراستہ کرنے پر ڈی آئی جی ڈی ایل کومبارکباد دی اور اس حوالے سے انکی کوششوں ،لگن اور شب وروز محنت اور غوروخوص کی تعریف کی اور سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ ٹاسک مشکل تھا تاہم ڈی آئی جی ڈی ایل اور انکی ٹیم میں شامل ایماندار اور محنتی افسران نے دن رات کی محنت اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کام کیا جس سے عوام کے لیئے آسانیاں میسر آئیں اور طویل دستاویزی امور سے نا صرف نجات ملی بلکہ عوام کا قیمتی وقت بھی ضائع ہونے سے بچایا ۔۔۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ اور جدید سافٹ ویئر کو متعارف کرانیکے باعث ایجنٹ مافیا کی سرکوبی ممکن ہوئی اور صرف شناختی کارڈ پر شہریوں کو براہ راست لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانیاں فراہم کرنیکے عمل کو بھی ممکن بنایا گیا۔

۔۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ جدید اور آسان عمل پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے نظام کے دائرے کوصرف حیدرآباد ہی نہیں بلکہ سندھ کے دیگر شہروں تک بھی وسعت دی جائیگی ۔آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس کے جملہ امور کو جدید خطوط سے آرستہ کرنے اور اس کے مجموعی عمل میں وزیراعلی سندھ کے تعاون اور انکے ہرممکن اقدامات کی بھی تعریف کی ۔

ڈی آئی جی ڈی ایل نے بتایا کہ کلفٹن ڈی ایل برانچ سے اب صرف پانچ منٹ میں لرننگ اور پینتیس سے چالیس منٹ کے اندر اندر شہری مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے ۔۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف پوائنٹس بشمول کالجز ،جامعات ،شاپنگ مال ،ایکسپوسینٹر ودیگر سے موبائل لائسنسنگ کا تصور بھی متعارف کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد لائسنسنگ رقوم کی ادائیگیوں کا نظام پاکستان پوسٹ سے نیشنل بنک آف پاکستان کو سونپا گیا ہے جوکہ متعارف کردہ ڈیجیٹلائزڈ پیمنٹ نظام کی ترجیحات کا حصہ ہے ۔

۔انہوں نے بتایا کہ اس نظام سے عوام کی سہولیات میں ناصرف اضافہ ہوا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر ادائیگیوں کی تفصیلات کا حساب بھی ممکن ہوگیا ہے ۔جعل سازی اور ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی اور انھیں ناکام کرنیکے لیئے لائسنسز کی صارفین کے گھروں پر ترسیل اور تصدیق کی حکمت عملی اپنائی گئی جبکہ لائسنس کے اجرا کے بعد تصدیقی ایس ایم ایس کا نظام بھی صارفین کے لیئے متعارف کرایا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :