کراچی شہر میں رینجرز اور پولیس آپریشن میں 6 ملزمان گرفتار

پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دور ان نو افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 24 مئی 2017 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) کراچی شہر میں رینجرز اور پولیس آپریشن میں 6 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیا ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق اسکائوٹ کالونی میں واقع رہائشی عمارت کے فلیٹوں میں سرچ آپریشن کیا گیاجس میں رینجرز کے 50 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔آپریشن میں رینجرز کے نقاب پوش کمانڈوز بھی تھی،ْ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کا تعلق کالعد م تنظیم سے ہے۔دوسری جانب شاہ فیصل کالونی نمبر 3،4،5 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ملزمان میں ایک مفرور، جبکہ پولیس پر حملے کا ایک ملزم بھی شامل ہے ،ْجن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل ملی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر نیو کراچی صنعتی ایریا سے اسٹریٹ کریمنل محمد حسین گرفتار،ْجبکہ ملزم سے اسلحہ اورچھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی، موٹر سائیکل بلال کالونی سے چھینی گئی تھی۔

جیکسن کیمارڑی میں کارروائی کے دوران ملزم سعید گرفتار ہوگیا ،ْگرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس پستول برآمد ہوئی جس کے کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔گلبہار پولیس کی حاجی مرید گوٹھ اور فردوس کالونی میں کارروائی میں 2ملزمان گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اورمنشیات برآمدہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :