وزیراعلی سندھ کا پولیو رضاکار کی شہادت پر نوٹس،حادثہ کے مرتکب ٹرک ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

صوبے سے پولیو کا خاتمہ کے لیے کام کرنے والی ٹیمز کو ہم ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے،اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں گے ،سید مراد علی شاہ

بدھ 24 مئی 2017 17:17

وزیراعلی سندھ کا پولیو رضاکار کی شہادت پر نوٹس،حادثہ کے مرتکب ٹرک ڈرائیور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گذشتہ روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ضلع مرکز کے علاقے یونین کانسل واٹر پمپ میں پولیو ٹیم کو نشانہ بناتے ہوئے ہوئے ایک حسیب نامی رضاکار پولیو کو دورانِ ڈیوٹی روڈ حادثے میں شہید ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایت کی کہ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور جس نے شہید پولیو رضارکار حسیب کو کچل کر فرار ہوگیا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حسیب اپنی والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے۔انہوں نے پولیو رضاکار حسیب کی قربانی کے عوض ان کی والدہ حمیرہ کے لیے 5 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے انکو لیڈی ہیلتھ ورکر کی ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب حسیب یونین کونسل واٹرپمپ میں ویکسین کررہے تھے کہ ایک ٹرک نے انہیں کچل کر شہید کردیا۔

علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ نے اپنے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا صوبے سے خاتمہ کے لیے کام کرنے والی ٹیمز کو ہم ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ میرا مشن ہے، ہمیں مل کر اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :