Live Updates

رہنماء پیپلزپارٹی نذرگوندل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردیدکردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 16:52

رہنماء پیپلزپارٹی نذرگوندل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردیدکردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء) : پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء نذرگوندل نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میراپی ٹی آئی کے کسی بھی رہنماء سے اس حوالے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیرنذرگوندل نے واضح کیا ہے کہ میں نے پیپلزپارٹی نہیں چھوڑی نہ ہی چھوڑنے کاارادہ ہے۔ جبکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کی اطلاعات بے بنیادہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :