ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ،اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین

بدھ 24 مئی 2017 16:52

ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ،اشیائے ..
شیخو پورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی ہدایت پر انجمن تاجران شیخوپورہ کی مشاورت سے پرائس کنٹرول کمیٹی کاماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میںاشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کے تعین کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کے لئے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء کی نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزی یا ملاوٹ کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اجلاس میں دالیں، چینی بیسن اور دیگر اشیاء کی نئی قیمتیں طے کی گئیں۔

(جاری ہے)

جن میں چاول نئے 108 روپے پرانی115 روپے ، دال چنا 104 سے 106 روپی فی کلو ,دال ماش 165روپے جبکہ لوکل 145 روپے فی کلو, سفید چنے موٹے 158 اور 145 روپے باریک ، چینی 55 روپے فی کلو ہیں ۔ سرخ مرچ 196 روپی فی کلو جبکہ100 گرام روٹی 6 روپے اور نان کی قیمت 8 روپے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق کی طرف سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈی سی شیخوپورہ نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔