آزاد کشمیر حکومت کی انسان دوست پالیسیوں کے ثمرات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں‘وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آزاد کشمیر ہر شعبہء زندگی میں انشاء اللہ ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کا بیان

بدھ 24 مئی 2017 16:51

بلوچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی انسان دوست پالیسیوں کے سبب اسکے ثمرات ہر ایک تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آزاد کشمیر ہر شعبہء زندگی میں انشاء اللہ ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔

سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز سے اپنے جائز موقف کو تسلیم کرواتے ہوئے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دُگنا کروا لیا ہے۔ اسکے لیئے ہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے انتہائی مشکور ہیں کہ اُنہوں نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دُگنا کیا جس سے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کی کامیاب ترین پالیسیوں کے باعث آج یہاں کوئی نفسا نفسی نظر نہیں آرہی بلکہ ہر ذی شعو ر مطمن نظر آ رہا ہے اور ہر ایک کو حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات واضح نظر آ رہے ہیں، دراصل گُڈ گورننس کا یہی خاصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :