ڈونلڈ ٹرمپ کو خاص طور پر وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ خاور گھمن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 16:15

ڈونلڈ ٹرمپ کو خاص طور پر وزیر اعظم نواز شریف سے  ملاقات نہ کرنے کا کہا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی خاور گھمن نے بتایا کہ میرے پاس جو ابھی اطلاعات ہیں ان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ہاں البتہ امریکی صدر کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کروانے کی بہت کوشش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سعودیوں سے بھی بہت درخواست کی گئی اور نواز شریف اور ٹرمپ کی تصاویر بھی ڈھونڈی جانے لگیں کہ کہیں کوئی ایسی تصویر مل جائے جس میں دونوں رہنما مصافحہ کر رہے ہوں تاکہ ملاقات کے حواے سے کچھ کہا جا سکے لیکن ایسا بھی نہیں ہوا۔

خاور گھمن نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے اپنے ایسے ادارے، جن سے وہ خود بریفنگ لے کر آتے ہیں، کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات نہ کی جائے ۔ اب انہوں نے ایسا کیوں کہا وہ تو امریکی ادارے ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: