وزیرداخلہ کی پی ٹی اےکومشاورت کیساتھ سوشل میڈیاپرایس اوپیزبنانے کی ہدایت

سوشل میڈیاکااستعمال فسادنہیں بلکہ اظہاررائےکیلئے ہوناچاہیے،شہریوں کیلئےاظہاررائےکی آزادی کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔چوہدری نثارعلی خاں کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 مئی 2017 16:13

وزیرداخلہ کی پی ٹی اےکومشاورت کیساتھ سوشل میڈیاپرایس اوپیزبنانے کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔24مئی2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پی ٹی اے کوفریقین کی مشاورت سے سوشل میڈیاپرایس اوپیزبنانے کی ہدایت کردی۔انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے اور نادراسوشل میڈیاسے متعلق قوانین کاجائزہ لیں۔جبکہ چیئرمین پی ٹی اے تمام فریقین کی مشاورت سے سوشل میڈیاسے متعلق ضابطہ کاربنائیں ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثارنے کہا کہ سوشل میڈیاکامثبت اور تعمیری کرداریقینی بنایاجائے۔سوشل میڈیاکااستعمال فسادنہیں بلکہ اظہاررائے کیلئے ہوناچاہیے۔سوشل میڈیاکوغلط معلومات کیلئے استعمال نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئے اظہاررائے کی آزادی کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی اے اور نادراسوشل میڈیاسے متعلق قوانین کاجائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :