ٹویٹر پر مانچسٹر حملے سے چار گھنٹے قبل خبردار کیا تھا ۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 مئی 2017 16:07

ٹویٹر پر مانچسٹر حملے سے چار گھنٹے قبل خبردار کیا تھا ۔ نیا انکشاف سامنے ..
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مئی 2017ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نامعلوم اکاؤنٹ سے ٹویٹ جاری ہوا جس میں خبردار کیا گیا تھا یکن اس ٹویٹ کے چار گھنٹے بعد ہی مانچسٹر دہشتگردی کا نشانہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ٹویٹ کے ذریعے برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے حملے کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ جبکہ حیران کُن بات تو یہ ہے کہ اس ٹوئیٹ کے ساتھ دہشت گرد تنظیم داعش کا پرچم بھی منسلک ہے۔

(جاری ہے)

"ڈیلی ایکسپریس" کے مطابق پیر کی شام 6 بجکر 32 منٹ پر ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ " کیا تم لوگ ہماری دھمکی بھول گئے ؟ یہ ہے منصفانہ دہشت گردی"۔ اور اس ٹویٹ کے چار گھنٹے بعد ہی برطانیہ کے شمالی شہر مانچسٹر میں امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو ئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگرچہ داعش تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا پر داعش کے حامیوں نے دہشتگردی کی اس کارروائی کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :