آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 مئی 2017 15:59

آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی
روالپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2017ء) آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق 2 دہشت گرد عطاءاللہ ولد محمد سلطان اورتاج محمد ولد الف خان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

دونوں دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں دہشت گرد آرمی پبلک سکول پر حملے کے علاوہ کئی بے گناہ شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔عطاءاللہ اور تاج محمد نے مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔اس سے قبل دسمبر 2015 میں بھی پشاورسکول حملے میں ملوث 4 خطرناک دہشت گردوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت علی ولد اول باز خان، مجیب الرحمٰن عرف علی نجیب اللہ ولد گلاب جان اور سبیل ولد عطاء اللہ کو پھانسی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :