پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سیاسی جماعتوںکیلئے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 6 سال کرنے، قومی اسمبلی،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایک ہی جیسے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی

کمیٹی کی ایک چوتھائی سے کم ووٹ لینے والے امیدوار کی فیس ضبط کرنے کی سفارش

بدھ 24 مئی 2017 16:41

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سیاسی جماعتوںکیلئے انٹرا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے سیاسی جماعتوںکیلئے انٹرا پارٹی انتخابات کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 6 سال کرنے، قومی اسمبلی،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایک ہی جیسے کاغذات نامزدگی کی منظوری دیدی۔کمیٹی نے ایک چوتھائی سے کم ووٹ لینے والے امیدوار کی فیس ضبط کرنے کی بھی سفارش کردی۔

بدھ کو کنونیئر کمیٹی زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی زیلی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ کمیٹی نے قومی اسمبلی،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے کے لیے ایک ہی جیسے کاغذات نامزدگی تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ کمیٹی نے ایک چوتھائی سے کم ووٹ لینے والے امیدوار کی فیس ضبط کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔زاہد حامد کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں بہت سے ایشوز پر اتفاق ہو گیا ہے،کمیٹی کا آئندہ ہفتے ہونے والا اجلاس حتمی ہوگا،کاغذات نامزدگی پر الیکشن کمیشن کے تحفظات پر حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔