127ارب کے نئے نوٹوںکی چھپائی سے افراط زر اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،سید بلال شیرازی

بدھ 24 مئی 2017 15:50

127ارب کے نئے نوٹوںکی چھپائی سے افراط زر اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ،سید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہبجٹ سے پہلے اور بعد میںمہنگائی کا طوفان تو آتاہی ہے لیکن اس بار حکومت نے دو ہفتوں میں127ارب کے نئے نوٹوں کی چھاپ دیئے ۔انہوںنے کہا کہ حکومتی اخراجات پورے کرنے کیلئے مئی کے پہلے ہفتے میں روزانہ9ارب 7کروڑ کے نئے نوٹ چھاپے گئے ،مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت126ارب 87کروڑ روپے کے اضافہ سے 38کھرب 58ارب 35کروڑ کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی انہوںنے کہا کہ نئے نوٹوں کی چھپائی سے افراط زر اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ نئے نوٹ سونے کے محفوظ ذخائر کی شرح سے چھاپے جاتے ہیں لیکن حکومت جب سے براسراقتدار آئی ہے نئے نوٹوںکی بے تحاشا چھپائی سے اخراجات پورے کررہی ہے حکومت کی آمدنی کم اور اخراجات میں اضافہ سے نئے نوٹ چھاپے جارہے ہیں جس کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوںنے کہا کہ بڑھتے ہوئے قرضے اور نوٹ چھاپنے کی پالیسی ملک کی معاشی صورتحال کیلئے نقصان کا باعث ہے ۔حکومت نوٹ چھاپنے اور قرضے لینے کی بجائے ملکی برآمدات میں اضافہ کے اقداما ت کرے تاکہ ملک مشکل معاشی صورتحال سے باہر نکل سکی

متعلقہ عنوان :