کراچی میں تباہی کابڑامنصوبہ ناکام

رینجرز ابوالحسن اصفہانی روڈسے کالعدم تنظیم کے دودہشت گردگرفتارکرلیے مختلف علاقوںمیں پولیس کا سرچ آپریشن 9ملزمان گرفتا ر

بدھ 24 مئی 2017 15:49

کراچی میں تباہی کابڑامنصوبہ ناکام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) رینجرزنے کراچی میں تباہی کابڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے ابوالحسن اصفہانی روڈسے کالعدم تنظیم کے دودہشت گردگرفتارکرلیے جن سے کراچی میں گڑبڑکے منصوبوںکے بارے میںتحقیقات کی جارہی ہے ۔ادھرشاہ فیصل میںبھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب رینجرزنے اسکیم 33کے علاقے اسکائوٹ کالونی میں سرچ آپریشن کیااس دوران علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کردیے گئے تھے ،رینجرزنے سرچ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افرادکوحراست میں لیکرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،ذرائع کاکہناہے کہ زیرحراست افرادمیں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دودہشت گردوبھی شامل ہیں،جوشہرمیںبڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

دہشت گردوںسے اسلحہ ،منشیات اوردیگرسامان اپنی تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،دوسری جانب شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوںمیں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :