پی آئی اے کی پروازوں میں چیکنگ کا نظام مزید سخت

بدھ 24 مئی 2017 15:48

پی آئی اے کی پروازوں میں چیکنگ کا نظام مزید سخت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء)پی آئی اے کی پروازوں سے یکے بعد دیگر سے ہیروئن برآمدگی کے واقعات کے بعد چیکنگ کا نظام مزید سخت کردیا گیا ۔بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے جانیوالی پرواز کی مکمل تلاشی لی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابھی تک کسی فلائٹ کو ٹیک آف سے نہیں روکا چیکنگ کے باعث فلائٹس کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے اور جہاز سے ہیروئن برآمدگی کے بعد چیکنگ سخت کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق روانہ ہونے والی فلائٹ کی چیکنگ مختلف ادارے کررہے ہیں ۔جبکہ مانچسٹر اور لندن کی فلائٹس آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہونگی ۔یاد رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں سے مسلسل ہیروئن اور دیگر منشیات کی برآمدگی سے ملکی تشخص کو شدید نقصان پہنچا اور پاکستان کی برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بدنامی ہوئی۔