قلات میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ایک دہشتگرد ہلاک، دو اہلکا ر زخمی

بدھ 24 مئی 2017 15:48

قلات میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ایک دہشتگرد ..
قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) قلات میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قلات میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ واقعے کے بعد سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :