وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری ، وزیر اعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس 26 مئی کو طلب کرلیا

نئے وفاقی بجٹ کا حجم 5500ارب روپے رکھے جانے کی تجویز

بدھ 24 مئی 2017 15:48

وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری ، وزیر اعظم نے کابینہ کا خصوصی اجلاس 26 مئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) مالی سال 2017-18کے وفاقی بجٹ کا حجم کم و بیش ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے رکھا جارہا ہے جو کہ رواں مالی سال میں 4894ارب روپے تھا وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری کے لئے 26مئی کی دوپہر وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔نئے وفاقی بجٹ میں سالانہ ریونیو ٹارگٹ 4ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہوگا ۔

جی دی پی گروتھ کا ہدف 6فیصد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جب کہ رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 5.2فیصد تک چلی گئی ہے۔ ایف بی آر کی سالانہ ٹیکس وصولیاں34سو سے 3500ارب کے لگ بھگ ہوجائیں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ مین نئے ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ موجودہ ٹیکسوں میں ردوبدل کا اعلان کریں گے۔بجٹ تقریر قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کہ سہ پہر کریں گے ۔ اسی دوراں وفاقی بجٹ کی دستاویزات ویزانہ کی بجٹ تقریر سمیت سینٹ کے اجلاس میں ٹیبل کی جائے گی ۔پیر 29مئی کو دونوں ایوان بجٹ پر عام بحث شروع کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :