کراچی جرنلسٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کریم ڈھیڈی کی برسی کے موقع پر سالانہ محفل نعت کا انعقاد

بدھ 24 مئی 2017 16:37

کراچی جرنلسٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کریم ڈھیڈی کی برسی کے موقع پر سالانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) کراچی جرنلسٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایسوسی ایشن کے سرپرست کریم ڈھیڈی کی برسی کے حوالے سے سالانہ محفل نعت منعقد کی گئی جس میں ملک کے ممتاز ثناء خواں حضرات و خواتین نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا جس میں قاری حامد محمود‘ وسیم فیائی‘شاہد قادری‘ واجد حسین انصاری‘ اصغر علی‘ محمد جبران وغیرہ کے علاوہ خاتون نعت خواں ثناء علی‘ تابندہ لاری و دیگر نے خوش الحانی کے ساتھ نعت کا ہدیہ پیش کیا اور محفل کو روحانی بنادیا۔

محفل نعت کی نظامت کے فرائض ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر آغا شیرازی نے انجام دیئے جو پی ٹی وی سے خصوصی رمضان نشریات کی میزبانی بھی کریں گے۔ آغا شیرازی نے کہا کہ اس طرح کی بابر کت محافل کا انعقاد سعادت کا باعث ہے اور کراچی جرنلسٹس آرگنائزیشن اس حوالے سے خراج تحسین کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

محفل نعت میں قیصر مسعود جعفری نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا اور کریم ڈھیڈی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی‘ آرگنائزیشن کے صدر خالد شکیل اور سیکریٹری پرویز مظہر نے کہا کہ سالانہ محفل نعت کا مقصد آقا ئے دو جہاں کی حمد و ثناء کرنا ہے جبکہ اپنے سرپرست کریم ڈھیڈی کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کا بھی یہ ایک بہترین ذریعہ ہے‘ کریم ڈھیڈی نے انسانیت کی خدمت کیلئے جو کام کئے ہیں وہ ان کے نام کو تادیر زندہ رکھیں گے بعد ازاں مہمانوں کیلئے عشایئے کا اہتمام کیاگیا محفل نعت کے شرکاء میں ممتاز سماجی رہنما مقصود میمن‘ رضوان صدیقی‘ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی‘ ٹائمز آرٹ پروموٹرز کے دلاور خان ٹی وی ویوورز فورم کے سربراہ طارق شاہ اسد کریم‘ جنید رضوی‘ پروفیسر ناہید ابرار‘ عامر فیاضی و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :