وزارت خزانہ کا اعتراض- پلاننگ کمیشن کے سالانہ پلان کی لانچنگ منسوح

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 مئی 2017 15:36

وزارت خزانہ کا اعتراض- پلاننگ کمیشن کے سالانہ پلان کی لانچنگ منسوح
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24مئی۔2017ء) وزرات خزانہ کے اعتراض پر پلاننگ کمیشن نے سالانہ پلان 18-2017کا اجراءمنسوخ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی نے چوبیس مئی کو سالانہ پلان جاری کرنے کا اعلان کررکھا تھا تاہم وزارت خزانہ نے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے روکنے کی درخواست کی-تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سالانہ ترقیاتی پلان 2018-2017 لانچ کرنا چاہتے تھے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق دار نے کہا ہے کہ سالانہ پلان اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے سامنے نہ لایا جائے۔

سالانہ پلان میں رواں مالی سال کےاعدادوشماراور اقتصادی جائزہ بھی شامل ہیں۔وزارت خزانہ نے اعتراض کیا کہ سالانہ پلان کے اجراءسے اقتصادی سروے کی لانچنگ بے معنی ہوجائے گی۔سالانہ پلان میں پی ایس ڈی پی کے اعداد وشمار بھی شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ڈی پی مجموعی بجٹ کا حصہ ہوتاہے۔ مجموعی بجٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے ہونا ہوتی ہے۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :