قدیر آباد کے قریب پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث 2 ڈاکو ہلاک

بدھ 24 مئی 2017 15:41

قدیر آباد کے قریب پولیس مقابلہ میں سنگین نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ملتان فوارہ چوک کے علاقے قدیر آباد کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران سنگین نوعیت کے کیس میں ملوث دو ڈاکو ہلاک ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق پولیس دو ڈاکو نعمان اور خادم کو اسلحہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اچانک قدیر آباد کے قریب راستے میں گرفتار ڈاکو ئوں کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں زیر حراست دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،فائرنگ کرنے والے ڈاکوئوں کے ساتھی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے حملہ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے،پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوئوں کی لاشیں نشتر ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :