دارالامان کی عمارت کی تزئین و آرئش کا کام تیزی سے جاری

بدھ 24 مئی 2017 15:41

دارالامان کی عمارت کی تزئین و آرئش کا کام تیزی سے جاری
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء)دارالامان ملتان کی عمارت کی تعمیر ومرمت کے ساتھ ساتھ اندرونی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے،16سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے جبکہ آٹھ سی سی ٹی وی کیمرے دارالامان کی بائونڈری وال بننے کے بعد نصب کردیئے جائیں گے جن کا ڈائریکٹ کنکشن ڈی سی آفس میں ہوگا اور دارالامان کی مانیٹرنگ ہوسکے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان غلام اصغر جلبانی نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈی سی کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں کی کارکردگی کوبہتر بنانے کے لیے تمام اداروں میں کام کیاجارہاہے جن میں دارالامان سرفہرست ہے۔انہوں نے بتایا کہ دارالامان میں نیا فرنیچر،ڈائننگ ٹیبل ،کارپٹ،فریج،ایل ای ڈی سمیت بچوں کے لیے خاص کمرہ تیار کیاگیا ہے جہاں بچے کھیل گودکے ساتھ ساتھ بچوں کوتربیت بھی دی جائے گی۔

انہوںنے مزید بتایا کہ کچن کا تمام سامان خریداگیا ہے۔بچوں کے لیے سائیکلیں بھی لی گئی ہیں،اس کے علاوہ بچوں کے لیے جھولے بھی نصب کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ڈی آرسی سنٹر،گہوارہ سنٹر میں بھی تزئین وآرائش کی جارہی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ بہت جلد عمارت کی تعمیر ومرمت مکمل کرلی جائے گی۔