سوشل ویلفیئر ملتان کی بیت المال کمیٹی پانچ سال بعد دوبارہ تشکیل دیدی گئی

بدھ 24 مئی 2017 15:41

سوشل ویلفیئر ملتان کی بیت المال کمیٹی پانچ سال بعد دوبارہ تشکیل دیدی ..
ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) سوشل ویلفیئر ملتان کی بیت المال کمیٹی پانچ سال بعد دوبارہ تشکیل دیدی گئی ہے،بیت المال مستحقین کی مالی امداد کے لیے سفارشات تیارکرے گی تاہم کمیٹی میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیاگیا،ملتان کی مختلف خواتین تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل ویلفیئر کی بیت المال کمیٹی میں خواتین کوبھی نمائندگی دی جائے،اس ضمن میں چیئرپرسن سوشل ویلفیئر پبلک فسیلیٹیشن آفیسر افشین بٹ نے کہاکہ خواتین ہی خواتین کے مسائل کابہترین حل کراسکتی ہیں،خواتین کوبہت سے مسائل کاسامنا کرناپڑتا ہے ہم خواتین کی بہترین کونسلنگ بھی کرسکتی ہیں،ماضی میں بھی بیت المال کمیٹی میں خواتین شامل تھیں جوغریب بیوہ خواتین کی ا مداد کرتی تھیں، اس بارملتان سے صرف تین مرد ممبران کوشامل کیاگیا ،یہ کمیٹی 14ممبران پر مشتمل ہے جوکہ جہیز فنڈنگ،غر یب ونادار لوگوں کومفت ادویات فراہم کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کریں گے،اس ضمن میں بیت المال کمیٹی کے چیئرمین محمد یامین سلفی 26مئی بروز جمعہ کوپہلی میٹنگ بھی منعقد کریں گے ،واضح رہے کہ محمد یامین سلفی کی بطور چیئرمین بیت المال تعیناتی کا نوٹیفکیشن 17مئی کو جاری کیاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :