رمضان المبارک میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے،ڈی سی او اٹک زاہد نواز مروت

بدھ 24 مئی 2017 15:41

رمضان المبارک میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے،ڈی سی او اٹک ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسر اٹک زاہد نواز مروت کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مہینے میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے تا کہ عوام پر امن ماحول میں اپنی عبادات سر انجام دے سکیں مساجد ، امام بار گاہوں اور کھلے مقامات پر لگائے جانے والے دستر خوانوں میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام عبادت گاہوں کے منتظمین اپنے رضا کاروں کو پولیس کے ہمراہ کھڑے کریں جو آنے والوں کی تلاشی لے کر عبادت گاہ میں داخل ہوں گے چیف سکیورٹی آفسیر محمد نعیم کے مطابق ضلع بھر میں 16دستر خوان ، 6سستے بازاروں ، 500مساجد اور 87امام بار گا ہوں پر پولیس نفری تعینات کی جائے گی جو افطاری کے اوقات سے لے کر تراویح کے اختتام پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں گے جبکہ شاپنگ سنٹروں کے علاقوں میں بھی پولیس نفری کو گشت کرنے کی ہدایات کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے بھی ہر سال کی طرح ضلع بھر میں رمضان بازار لگانے کا اہتمام کیا ہے، جہاں اشیاء ضروریہ کم قیمتوں اور اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ وافر مقدار میں ہوں گی، انہوں نے کہا کہ عوام ماہ رمضان میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اٹک سردار آفتاب خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹی ایم اے کے زیر اہتمام 10مقامات پر دستر خوان لگائے جائیں گے جبکہ میونسپل کمیٹی اٹک میں 1000سے زائد افراد کو روزانہ افطار اور کھانا ،کھلایا جائے گا میونسپل کمیٹی اٹک ہی کے سبزہ زار میں 300افراد کو کرسی میز لگا کر افطار اور کھانا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہ وہ با برکت مہینہ ہے جب آپ کسی روزے دار کا روزہ افطار کروا کے روحانی تسکین محسوس کرتے ہیں، انہوں نے اپیل کی کہ مخیرحضرات اس مہینے میں اپنے رزق حلال میں مستحق افراد کو نا بھولیں۔

متعلقہ عنوان :