Live Updates

عمران خان کے اثاثوں کا کیس ایسے اچھالا جارہا ہے جیسے وہ تین مرتبہ وزیراعظم اور چارمرتبہ وزیراعلیٰ رہ چکا ہو، روف کلاسرہ

بدھ 24 مئی 2017 15:27

عمران خان کے اثاثوں کا کیس ایسے اچھالا جارہا ہے جیسے وہ تین مرتبہ وزیراعظم ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2017ء) :۔ رؤف کلاسرہ نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیرون ملک اثاثوں اور فنڈنگ کے متعلق بات کرتے ہوئے برس پڑے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نے اپنا منی ٹریل 1974ء سے دیا ہوا ہے جبکہ ان کا 1980ء سے بنتا ہے ۔  لندن میں اگر کوئی فلیٹ ہے یا کوئی جائیداد ہے تو یہ عمران اور جمائمہ خان کا نجی معاملہ ہے ۔

اس سے ملک و قوم کو کوئی نقصان یافائدہ نہیں ہونا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اس ملک کے نہ ہی تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں اور نہ ہی وہ 4 مرتبہ وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کا گوشواروں کا مسئلہ اس طرح سے پیش کیا جارہا ہے جیسے ملک پر جتنی بھی مصیبتیں آرہی ہیں وہ بنی گالہ کے مکان کے باعث آرہی ہیں یا لندن فلیٹ کی وجہ سے ۔ یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ وہ اوور سیز پاکستانی جو کہ حلال کا پیسہ اپنے ملک میں کینسر کے مریضوں یا دوسرے افراد کو بھجوارہے ان کو کریمینل کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔

ان پرالزامات لگائے جارہے ہیں کہ یہودی اور بھارتی عمران خان کو فنڈنگ مہیا کررہے۔ یہ پیسے پاکستانی مہیا کررہے ہیں ان پر یہودی ایجنٹ ہونے کا الزام عائد نہ کیا جائے ۔ انہوں نے ملک کے لئے بہت درد دیکھا ہے اور وہ ملک کی فلاح چاہتے ہیں ۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :