کوئٹہ ، جناح ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے تین غیر ملکیوں کو اغواء کرلیا، مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی

بدھ 24 مئی 2017 15:27

کوئٹہ ، جناح ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے تین غیر ملکیوں کو اغواء ..
کوئٹہ۔24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں نامعلوم مسلح افراد نے تین غیر ملکیوں کو اغواء کر لیا جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے گارڈکو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون سے نامعلوم مسلح افراد تین غیر ملکیوں کو اغواء کرکے فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا،مغویوں میں ایک بچہ ،خاتون اور ایک مرد شامل ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :