امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیوکی سابق وزیراعظم گیلانی کی دعوت پر ملتان آمد ،دربارحضرت موسیٰ پاک شہیدؒ پرحاضری

امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،آئی ایس آئی نے ہمارے دور میں امریکی سی آئی ا ے کے ساتھ ملکر کئی آپریشن کئے، دہشت گردی کیخلاف سی آئی اے اور آئی ایس آئی مل کر کام کررہے ہیں،ہماری اورامریکہ کی شراکت داری ہے ،جسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 مئی 2017 15:27

امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیوکی سابق وزیراعظم گیلانی کی دعوت پر ملتان ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیونے ملتان آمد پر دربارحضرت موسیٰ پاک شہید پرحاضری دی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی قونصلر جنرل کا استقبال کیا ،امریکی قونصلیٹ نیوری فیڈ کیو نے دربار حضرت موسیٰ پاک حاضری کے ساتھ چادر پوشی بھی کی،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدیوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ ہماری اور امریکہ کی شراکت داری ہے،اس شراکت دار ی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دہشت گردی کیخلاف سی آئی اے اور آئی ایس آئی مل کر کام کررہے ہیں۔آئی ایس آئی نے ہمارے دور میں امریکی سی آئی ا ے کے ساتھ ملکر کئی آپریشن کئے۔انہوں نے دربار حضرت موسیٰ پاک شہید ؒ آمد پر امریکی قونصلیٹ نیوری فیڈ کیوکا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ لاہور میں تعینات امریکن قونصلر جنرل یوری فیڈسابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کی دعوت پر ملتان آئے۔