Live Updates

قطری خط پر اعتراض کرنے والوں نے نامعلوم افراد کے نام سے خط پیش کیئے،طلال چودھری

عمران خان کے بچوں کے بارے میں بھی سرٹیفکیٹ امریکی عدالت سے آیا ‘ خان صاحب سے منی ٹریل مانگی تھی ‘ جھوٹ کی ٹریل نہیں ‘ عمران خان قوم سے کتنے جھوٹ بولیں گے ‘ منی ٹریل میں نہ عمران خان کا اکائونٹ ہے اور نہ جمائما کا ‘ عمران خان کی آف شور کمپنی حلال اور دوسروں کی حرام ہے،مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 24 مئی 2017 15:27

قطری خط پر اعتراض کرنے والوں نے نامعلوم افراد کے نام سے خط پیش کیئے،طلال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے کہا ہے کہ قطری خط پر اعتراض کرنے والوں نے نامعلوم افراد کے نام سے خط پیش کیئے،عمران خان کے بچوں کے بارے میں بھی سرٹیفکیٹ امریکی عدالت سے آیا ‘ خان صاحب سے منی ٹریل مانگی تھی ‘ جھوٹ کی ٹریل نہیں ‘ عمران خان قوم سے کتنے جھوٹ بولیں گے ‘ منی ٹریل میں نہ عمران خان کا اکائونٹ ہے اور نہ جمائما کا ‘ عمران خان کی آف شور کمپنی حلال اور دوسروں کی حرام ہے۔

وہ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ شریف فیملی نے ملک اور بیرون ملک سے بھی ثبوت عدالت کو فراہم کئے ‘ عمران خان کے بچوں کے بارے میں بھی سرٹیفکیٹ امریکی عدالت سے آیا ۔ خان صاحب سے منی ٹریل مانگی تھی جھوٹ کی ٹریل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمائما سے لی گئی رقم کا بھی حساب نہیں دے سکے۔ منی ٹریل میں نہ عمران خان کا اکائونٹ رکاوٹ ہے نہ جمائما کا۔

عمران خان صاحب قوم سے کتنے جھوٹ بولیں گے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جمع کرائی گئی منی ٹریل میں کسی کے بھی اکائونٹ کی تفصیل نہیں۔ عمران خان کی آف شور کمپنی حلال اور دوسروں کی حرام ہے۔ عمران خان تو اپنے ذاتی گھر کا بھی حساب نہیں دے سکے۔ عمران خان نے منی ٹریل میں نامعلوم لوگوں کا حوالہ دیا۔ قطری خط پر اعتراض کرنے والوں نے نامعلوم افراد کے نام سے خط پیش کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات