فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور اور معصوم شہر یوں پر حملوں میں ملوث تھے،دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے

بدھ 24 مئی 2017 15:25

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو پھانسی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی،دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور اور معصوم شہر یوں پر حملوں میں ملوث تھے،دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

دہشت گرد آرمی پبلک اسکول پشاور اور معصوم شہویوں پر حملوں میں ملوث تھے۔دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ا ہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا۔دہشگردوں کوفوجی عدالتوں کی جانب سے سزا سنائی گئی تھی۔پھانسی پانے والے دہشت گردوں میں عطااللہ اور تاج محمد شامل ہیں ۔دہشت گرد تاج محمد آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث تھا ۔اے پی ایس حملے میں 125بچوں سمیت 151افراد شہید ہوئے تھی

متعلقہ عنوان :