وزیر اعظم نوازشریف کل ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کرینگے

ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگا واٹ بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی، دوسرے مرحلے میں 1000 میگا واٹ مزید بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو جائے گی

بدھ 24 مئی 2017 15:25

وزیر اعظم  نوازشریف کل ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کرینگے
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر اعظم نوازشریف کل جمعرات کوساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کرینگے ،پاکستان کے سب سے اہم ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگا واٹ بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی، دوسرے مرحلے میں 1000 میگا واٹ مزید بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کول پاور پروجیکٹ پنجاب کے شہر ساہیوال سے 15 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع ہے ۔

اس بجلی گھر سے 660 میگا واٹ کے دوپلانٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس پہلے ( 8لاکھ 90ہزارhp) کے بجلی گھر سے پہلے مرحلے میں مشترکہ طور پر 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ممکنہ طور پر( 13لاکھ hp ) کے دو پلانٹس میں شامل ہوں گے جن سے 1ہزار میگا واٹ بجلی شامل ہو سکتی ہے۔ یہ بجلی گھر چین کی سرکاری کمپنی خواننگ شیڈونگ اور شین ڈونگ رویائی سائنس اور ٹیکنالوجی گروپ نے مشترکہ تعمیر کیا ہے۔ اس میں چینی سرکاری کمپنی کے حصص 51 فیصد اور شین ڈونگ رویائی کے 49 فیصد ہیں ۔ حکومت پاکستان ان سے 8.3601 امریکی سنٹ فی ٹیرف کے حساب سے خرید کرے گی ۔ یہ منصوبہ منتقلی کی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا جس میں پلانٹ آپریشن کے 30 سال کے بعد پنجاب حکومت کو منتقل کیا جائے گا۔