Live Updates

بنی گالہ اراضی کی خریداری کا معا ملہ ، عمران خان کے دوست راشد علی کے بینک اکاؤنٹس کے ریکارڈ میں مبینہ تضاد

راشد علی کے پہلے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 6 لاکھ 60 ہزار 693 ڈالر بھجوائے،نئے لیٹر میں 6 لاکھ 5ہزار ڈالر کا ذکر عمران خان کے مطابق ادھار کی رقم 7 مئی 2003 میں جمائما کو واپس کی ، لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 7 مئی 2003 کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر بھجوائے

بدھ 24 مئی 2017 15:25

بنی گالہ اراضی کی خریداری کا معا ملہ ، عمران خان کے دوست راشد علی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے جمائمہ کے لندن سے رقم بھجوانے کے معاملے پر عمران خان کے دوست راشد علی خان کے بینک اکانٹس کے ریکارڈ میں مبینہ تضاد، راشد علی خان کے پہلے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 6 لاکھ 60 ہزار 693 ڈالر بھجوائے اور نئے بینک لیٹر میں 6 لاکھ 5ہزار ڈالر کا ذکر کیا گیا ہے، عمران خان کے مطابق ادھار کی رقم 7 مئی 2003 میں جمائما کو واپس کردی لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 7 مئی 2003 کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر بھجوائے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دوست راشد علی خان کی جانب سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے جمائمہ کے لندن سے رقم بھجوانے کے معاملے پرعدالت میں دو الگ الگ بینک لیٹرز جمع کرائے گئے۔ راشد علی خان نے پہلا بینک لیٹر نومبر 2016 جبکہ دوسرا گزشتہ روز جمع کرایا گیا ۔

(جاری ہے)

راشد خان کے دونوں بینک لیٹرز میں جمائمہ کی جانب سے بھیجی گئی رقم میں واضح فرق ہے ۔

پہلے بینک لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 10 ٹرانزکشنز کے ذریعے راشد خان کو رقم بھجوائی،گزشتہ روز جمع کرائے لیٹر میں جمائمہ کی طرف سے صرف 5 ٹرانزکشنز ظاہر کی گئی ہیں جبکہ راشد علی خان کے پہلے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 6 لاکھ 60 ہزار 693 ڈالر بھجوائے اور راشد علی خان کی جانب سے دیئے گئے۔ نئے بینک لیٹر میں 6 لاکھ 5ہزار ڈالر کا ذکر کیا گیا ہے ۔عمران خان کے مطابق انھوں نے ادھار کی رقم 7 مئی 2003 میں جمائما کو واپس کردی اور گزشتہ روز کے لیٹر کے مطابق جمائمہ نے 7 مئی 2003 کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر بھجوائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :