الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت تھر پاکر میں قائم کیاجانے والا ہسپتال مثالی ہوگا،ڈاکٹر حفیظ الرحمن

بدھ 24 مئی 2017 15:13

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت تھر پاکر میں قائم کیاجانے والا ہسپتال ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) چیئرمین ہیلتھ بورڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت قائم کیاجانے والا تھر پارکر ہسپتال مثالی ہوگا جس کو صحت کی جدید سہولتوں سے آراستہ کیا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز الخدمت تھرپارکر ہسپتال کو آپریشنل کر نے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔

اجلاس میں آئندہ ک حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ڈاکٹر حفیظ لرحمن نے کہا کہ تھر پاکر کے لوگوں کیلئے علاج کی سہو لتیں ناکافی ہیں اوراسی وجہ سے زچہ وبچہ کی جان کو خطرات لاحق رہتے ہیں ،اس لحاظ سے ہسپتال تھر پارکر کے مکینوں کیلئے بڑی نعمت ثا بت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو آپریشنل کر نے کیلئے جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زچہ وبچہ کیلئے ڈیزرٹ ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی اورحاملہ خواتین کیلئے سیو مدر سیو چلڈرن کے نام سے پر وگرام شروع کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںسیکریٹری تھرپروگرام اعجاز اللہ خان، ڈاکٹر میاں افضل ڈائر یکٹر ہیلتھ ،الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری ،ڈاکٹر عبد القادر سومرو،قاضی سید صدرالدین ،مقصود احمد خان ،امیر جماعت اسلامی تھر پارکر ،عمر خان سبحان سمیجو،راشد قریشی اورسفیان خان و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :